وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان نے پیر کے روز تحصیل درگئی کے ویلج کونسل مہردے میں زیر تعمیر کازوے منصوبے کا اچانک دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر پیر مصور خان کا تحصیل درگئی کی ویلج کونسل مہردے میں زیر تعمیر کازوے منصوبے کا دورہ

مزید خبریں
پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان نے پیر کے روز تحصیل درگئی کے ویلج کونسل مہردے میں زیر تعمیر کازوے منصوبے کا اچانک دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق یہ کازوے دو مرتبہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث بہہ گیا تھا، جس سے اہلِ علاقہ کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، اب اس کی ازسرِ نو تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ عوام کو محفوظ، پائیدار اور مستقل سہولت فراہم کی جا سکے۔
دورے کے دوران پیر مصور خان نے متعلقہ حکام اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ وقت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام مزید انتظار اور مشکلات سے بچ سکیں۔اہلِ علاقہ نے منصوبے پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان، رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان اور سابق تحصیل چیئرمین درگئی پیر اسلام غازی کی کاوشوں کو سراہا ۔اس موقع پر مشیر جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا عزم ہے، ترقی کا سفر جاری رہے گا ۔








