اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمرنے ازبکستان کے شہر سمرقند میں اقوامِ متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی 43ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر جمہوریہ ترکیہ کے وزیرِ قومی تعلیم پروفیسر ڈاکٹر یوسف تیکن سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصاً اساتذہ کی …
وزیرِ مملکت وجیہہ قمر کی سمرقند میں ترکیہ کے وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر یوسف تیکن سے ملاقات، تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمرنے ازبکستان کے شہر سمرقند میں اقوامِ متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی 43ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر جمہوریہ ترکیہ کے وزیرِ قومی تعلیم پروفیسر ڈاکٹر یوسف تیکن سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصاً اساتذہ کی تربیت، فنی و پیشہ ورانہ تعلیم، ڈیجیٹل لرننگ اور تعلیمی تبادلوں کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر زور دیا گیا۔وجیہہ قمر نے ترکیہ کی پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری اور مختلف تعلیمی منصوبوں، وظائف اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے فراہم کیے گئے تعاون کو سراہا۔
انہوں نے پاکستان کی تعلیم کے شعبے میں اصلاحات، اختراع کے فروغ، مہارتوں کی ترقی اور جامع تعلیمی مواقع کے اقدامات کو اجاگر کیا۔پروفیسر ڈاکٹر یوسف تیکن نے پاکستان کے معیاری تعلیم کے فروغ کے عزم کو سراہا اور مشترکہ تحقیقی پروگراموں، ماہرین کے تبادلےاور دونوں ممالک کی جامعات و تربیتی اداروں کے درمیان شراکت داری کو مزید وسعت دینے میں ترکیہ کی دلچسپی کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور یونیسکو کے پلیٹ فارم کے ذریعے تعلیم، سائنس اور ثقافت کے عالمی اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی و برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا جو مشترکہ اقدار اور ترقی و خوشحالی کے باہمی وژن پر مبنی ہیں۔








