اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیول بیس کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کا مشکل گزار علاقے میں اپنی فیملیز سے دور رہ کر ملکی دفاع کو یقینی بنانا قابل تعریف ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جناح …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نیول بیس کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیول بیس کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کا مشکل گزار علاقے میں اپنی فیملیز سے دور رہ کر ملکی دفاع کو یقینی بنانا قابل تعریف ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جناح نیول بیس سے پاکستان نیوی کی سب میرین سعد پر بورڈنگ اور سیلنگ کی ، شاہد خاقان عباسی پاک بحریہ کی آبدوز پر کھلے سمندر میں جانے والے ملکی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم کو سب میرین فورس کی تاریخ اور کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے سب میرین ڈائیونگ اور پروسیجرز بھی کیے جس پر انہیں روایتی ’ڈالفن نشان ‘ پیش کیا گیا۔








