وزیر اعظم محمد نواز شریف کا عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر تمام اہلِ اسلام خصوصاً اہل پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ دِن تمام پاکستانیوں کے لیے بے شمار خوشیوں اور مسرتوں کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ عیدکی مبارک باد کا زیادہ مستحق وہ ہے جس نے ایمان اور احتساب کے ساتھ اِس ماہِ مبارک …

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر تمام اہلِ اسلام خصوصاً اہل پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ دِن تمام پاکستانیوں کے لیے بے شمار خوشیوں اور مسرتوں کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ عیدکی مبارک باد کا زیادہ مستحق وہ ہے جس نے ایمان اور احتساب کے ساتھ اِس ماہِ مبارک کے روزے رکھے،آخری عشرے کی طاق راتوں میں شبِ قدر کو تلاش کیااور اپنے رب کی طرف متوجہ ہونے کے لیے معتکف ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عیدالفطر ملت اسلامیہ کا عالمی تہوار ہے۔ یہ تمام عالمِ انسانیت کے لیے محبت اور اخوت کا پیغام ہے۔ یہ دن اپنے اندر ہمدردی ، ایثار اور درد دِل سمیٹے ہوئے ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا بھی دن ہے

Leave a Reply