وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردارمہتاب احمد خان کا فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ،ایئرپورٹ مینجر نے ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبہ پر تفصیلی بریفنگ دی،سردارمہتاب احمد خان نے ایئرپورٹ کے زیر تعمیرمختلف شعبوں کا دورہ اور تعمیراتی کام کا معائنہ کیا،ایئرپورٹ کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،سردارمہتاب احمد خان اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے …
وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردارمہتاب احمد خان کا فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ،ایئرپورٹ مینجر نے ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبہ پر تفصیلی بریفنگ دی

مزید خبریں
وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردارمہتاب احمد خان کا فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ،ایئرپورٹ مینجر نے ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبہ پر تفصیلی بریفنگ دی،سردارمہتاب احمد خان نے ایئرپورٹ کے زیر تعمیرمختلف شعبوں کا دورہ اور تعمیراتی کام کا معائنہ کیا،ایئرپورٹ کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،سردارمہتاب احمد خان
اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردارمہتاب احمد خان نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ ایئرپورٹ مینجر انور ضیاءنے انہیں پہلے مرحلے کے تحت ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبہ پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالمنان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سردارمہتاب احمد خان نے ایئرپورٹ کے زیر تعمیرمختلف شعبوں کا دورہ کیااور تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایئرپورٹ کی تعمیرات میںناقص میٹریل کے استعمال اور غیر معیاری تعمیرپر برہمی کااظہار کیا اور وہاں پر موجود افسران و عملہ کو سختی کے ساتھ تنبیہ کی کہ ایئرپورٹ کی تعمیر میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تعمیرات میں معیاری میٹریل کے استعمال کویقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایئرپورٹ کو ایک جامع حکمت عملی کے تحت اپ گریڈ کیا جائے تاکہ یہ مستقبل میں کم ازکم 5 تا7سال کی ضروریات کو پورا کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب دوبارہ ایئرپورٹ کے دورہ پر آئیں گے تو ایئرپورٹ میں کسی قسم کی خامی نظر نہیںآنی چاہئے۔اس موقع پر انہوں نے فیصل آباد سے جدہ کے درمیان روزانہ کی بنیاد پرفلائٹ چلانے کی بھی تاکید کی ۔ انہوں نے پی آئی اے کے ریجنل دفتر کا بھی دورہ کیا اور اس کی تزین وآرائش کی ہدایت کی ۔بعدازاں وزیراعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردارمہتاب احمد خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلہ کے تحت فیصل آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا توسیعی منصوبہ 1.3 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جارہا ہے جس کا 90 فیصد کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے اور یہ ایئرپورٹ جنوری میں مکمل طور پر تیار اور آپریشنل ہوجائے گاجبکہ دوسرے مرحلہ میں نیویگیشن نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عالمی معیار کے مطابق تعمیر کیا جارہا ہے اور اس کو مسافروں کیلے تمام جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔








