اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سر دار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کے لئے جامع اصلاحات کی جا رہی ہیں اور انشاءاللہ ہم بہت جلد قومی ایئر لائن کو ملک کے صف اول کا ادارہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے ادارے کی بہتری کے لئے انتظامیہ …
وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سر دار مہتاب احمد خان کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سر دار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کے لئے جامع اصلاحات کی جا رہی ہیں اور انشاءاللہ ہم بہت جلد قومی ایئر لائن کو ملک کے صف اول کا ادارہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے ادارے کی بہتری کے لئے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز ایوی ایشن ڈویژن اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سیکرٹری ایوی ایشن اور چیئر مین پی آئی اے عرفان الہٰی سمیت چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) پی آئی اے مشرف رسول، چیف آپریٹنگ آفیسر ،چیف کمرشل آفیسر اور پی آئی اے کے تمام محکموں کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں پی آئی اے کی کارکردگی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم سردار مہتاب احمد خان نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔








