وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی پشاور دہشت گردوںکے حملے کی شدید مذمت

لاہور ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پشاور زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوںکے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد …

لاہور ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پشاور زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوںکے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور کامیاب آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بر وقت موثر کارروائی کر کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کوناکام بنایا ہے۔

Leave a Reply