وزیر اعلیٰ پنجاب کادورہ چشتیاں، احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے سینٹر کا معائنہ

لاہور۔20 اپریل(اے پی پی )وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پیر کے روز چشتیاں کا بھی دورہ کیا اور احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے سنٹر کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینٹر پر مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مستحق خواتین سے سینٹر میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ خواتین نے سینٹر میں …

لاہور۔20 اپریل(اے پی پی )وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پیر کے روز چشتیاں کا بھی دورہ کیا اور احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے سنٹر کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینٹر پر مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مستحق خواتین سے سینٹر میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ خواتین نے سینٹر میں مہیا کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں انتہائی شفاف طریقے سے مالی امداد مل رہی ہے اور ہم وزیراعظم عمران خان اور آپ کے شکرگزار ہیں۔ سینٹر میں ہمارے لئے ہر طرح کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت لاکھوں مستحق افراد میں اربوں روپے کی مالی امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں مالی امداد کی تقسیم کا ایسا شفاف پروگرام کبھی نہیں آیا۔مالی امداد کوئی احسان نہیں بلکہ یہ وہ حق ہے جو ریاست مستحق افراد کو لوٹا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا کے مریضوں کیلئے قائم وارڈ کا معائنہ کیا اور علاج معالجہ کے لئے سہولتوں کا بھی مشاہدہ کیا اور آئسولیشن وارڈ میں انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں کو تمام ممکنہ وسائل دے کر بہتر بنائیں گے۔ ڈاکٹراور پیرا میڈیکل سٹاف کی کورونا مریضوں کے علاج معالجے کیلئے مثالی خدمات کو سراہتے ہیں۔ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف قوم کے محسن ہیں۔ یہ وقت دکھی انسانیت کی خدمت کا ہے۔ پنجاب حکومت ڈاکٹرز کی ہر ممکنہ حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دانش سکول چشتیاںمیں شجرکاری مہم کے تحت سکول کے لان میں پودا لگایا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت چشتیاں میں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چشتیاں سمیت بہاولنگر میں صحت کی سہولتوں کیلئے ضروری وسائل فراہم کریں گے۔پنجاب حکومت چیف منسٹر رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے شفاف پروگرام ہے۔ مالی امداد کی رقم اصل حقداروں تک پہنچائی جا رہی ہے۔لاک ڈاﺅن کے باعث عام آدمی کی مشکلات کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرائ، منتخب نمائندوں ، انتظامیہ اور پولیس نے موجودہ غیر معمولی حالات میں بہترین کام کیا ہے۔میں اپنی سیاسی اور انتظامی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بہاولنگر کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں کورونا کی صورتحال، مریضوں کے علاج معالجے، گندم خریداری مہم اور انسداد ڈینگی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا، طاہر بشیر چیمہ، شوکت بسرا ، بہاولنگر کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز،تحریک انصاف کے ضلعی صدر ، جنرل سیکرٹری اور انتظامی و
پولیس حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔