وزیر اعلی ٰ کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں کا فلڈ سروے جاری ہے ،پی ڈی ایم اے

لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) پنجاب کا وزیر اعلی ٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں کا فلڈ سروے جاری ہے ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب متاثرین نے بروقت سروے شروع کرانے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف نے سیلاب سے ہونے والے نقصان کے ازالے بارے جو اقدامات کئے …

لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) پنجاب کا وزیر اعلی ٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں کا فلڈ سروے جاری ہے ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب متاثرین نے بروقت سروے شروع کرانے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف نے سیلاب سے ہونے والے نقصان کے ازالے بارے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ، یہی توخدمت ہے جو صرف قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی بیٹی ہی کر سکتی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ صوبے کے سیلاب متاثرہ 27 اضلاع میں 1314 ٹیمیں سرگرم عمل ہیں، فلڈ سروے ٹیموں نے 41735 سیلاب متاثرین کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے،مختلف اضلاع میں 28632 کسانوں سے سیلاب سے متاثرہ فصلوں کے نقصانات کی تفصیلات بھی مرتب کرلی ہیں ۔فلڈسروے میں 49510 ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی ، متاثرہ 12500 مکانوں ، مویشیوں سے محروم ہونے والے 603 لائیو سٹاک فارمرز اور2459 ہلاک مویشیوں کاڈیٹا بھی لے لیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی پیلر اور نادرا سے تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی مالی امداد شروع کر دی جائے گی،سیلاب متاثرین کو وزیر اعلیٰ فلڈ ریلیف اے ٹی ایم کارڈز جاری ہو ں گے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ فلڈسروے ٹیموں کے ساتھ سیلاب متاثرین کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔