اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کے فروغ اور آئی ٹی مصنوعات کی برآمدات 2020 میں بڑھا کر 10 ارب ڈالر کرنے پر غور شروع کر دیا۔ بدھ کو وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے آئی ٹی انڈسٹری کی کاروباری شخصیات کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ٹی کی برآمدات کے اہداف کے حصول کیلئے …
وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی زیرصدارت آئی ٹی انڈسٹری کاروباری شخصیات کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کے فروغ اور آئی ٹی مصنوعات کی برآمدات 2020 میں بڑھا کر 10 ارب ڈالر کرنے پر غور شروع کر دیا۔ بدھ کو وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے آئی ٹی انڈسٹری کی کاروباری شخصیات کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ٹی کی برآمدات کے اہداف کے حصول کیلئے نمایاں اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے آئی ٹی کے شعبہ سے وابستہ کاروباری شخصیات پر زور دیا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کیلئے حکومتی سہولیات سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں، اس کے مطابق اپنی حکمت عملی مرتب کرنے میں معاونت لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2020ءمیں پاکستان سے آئی ٹی کی مصنوعات کا ہدف 10 ارب ڈالر مقرر ہے جسے بہتر حکمت عملی کے ساتھ حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ آئی ٹی صنعت کی نمایاں کاروباری شخصیات نے اجلاس میں شرکت کے دوران ٹھوس اقدامات اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے خاطر خواہ تجاویز بھی دیں۔








