وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزارت تعلیم کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملانے سمیت احتیاطی تدابیر کے متعلق عوام میں آگاہی مہم شروع کرے گی۔ جمعرات کونجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج )جمعہ کو( قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کرونا وائرس …

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزارت تعلیم کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملانے سمیت احتیاطی تدابیر کے متعلق عوام میں آگاہی مہم شروع کرے گی۔ جمعرات کونجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج )جمعہ کو( قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کرونا وائرس پر کنٹرول کےلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جن میں عوامی اجتماعات میں لوگوں کی شرکت کامعاملہ بھی زیر غور آئے گا، وزیر تعلیم نے کہا کہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر تقریباً 8 لاکھ افراد کی سکریننگ کی گئی ہے اور اب تک کرونا وائرس کے 19 کیسز سامنے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے وباءسے نمٹنے کے لئے تمام صوبائی ہسپتالوں میںپہلے ہی ایمرجینسی نافذ کردی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ بلوچستان کے وزیر تعلیم یار محمد رند نے انہیں بتایا ہے کہ بلوچستان میں تمام سرکاری اور نجی سکول 30 مارچ تک بند رہیں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے اور اس نے میڈیا پر کبھی پابندی نہیں لگائی۔