وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بدھ کو وزارت خارجہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبہ سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گورنر سندھ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہر قائد کے انفراسٹرکچر میں نمایاں …

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بدھ کو وزارت خارجہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبہ سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گورنر سندھ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہر قائد کے انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری لانے کیلئے وفاقی حکومت اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے۔

Leave a Reply