وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار‘چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور چیف آف ایئر سٹاف ایئرچیف مارشل سہیل امان کی ملاقات،ایئرفورس کے جاری ترقیاتی منصوبوں ‘ مستقبل کی ترقیاتی ضروریات اور مالیاتی امور کا جائزہ لیا گیا،مسلح افواج کی فورس ڈویلپمنٹ ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار راولپنڈی ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار‘چیئرمین جوائنٹ چیفس …
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار‘چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور چیف آف ایئر سٹاف ایئرچیف مارشل سہیل امان کی ملاقات
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار‘چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور چیف آف ایئر سٹاف ایئرچیف مارشل سہیل امان کی ملاقات،ایئرفورس کے جاری ترقیاتی منصوبوں ‘ مستقبل کی ترقیاتی ضروریات اور مالیاتی امور کا جائزہ لیا گیا،مسلح افواج کی فورس ڈویلپمنٹ ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار
راولپنڈی ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار‘چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور چیف آف ایئر سٹاف ایئرچیف مارشل سہیل امان کے درمیان ملاقات جمعہ کو یہاں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران پاکستان ایئرفورس کے جاری ترقیاتی منصوبوں ‘ مستقبل کی ترقیاتی ضروریات اور مالیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے پاک فوج کی معاونت سے آپریشن ضرب میں فضائیہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم کر رکھا ہے اور اس سلسلہ میں مسلح افواج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی فورس ڈویلپمنٹ ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی۔









