اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی بچت کو 2017ءمیں پاکستان میں مالیاتی شمولیت میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر برطانیہ کے سی ایف آئی میگزین پروگرام کی جانب سے ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے، عالمی بزنس ایوارڈ پروگرام کا فیصلہ مقامی اور غیر ملکی ماہرین کا پینل کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ایف آئی اس ایوارڈ کےلئے ہر سال …
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی برطانیہ کے سی ایف آئی میگزین پروگرام کی جانب سے قومی بچت کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی بچت کو 2017ءمیں پاکستان میں مالیاتی شمولیت میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر برطانیہ کے سی ایف آئی میگزین پروگرام کی جانب سے ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے، عالمی بزنس ایوارڈ پروگرام کا فیصلہ مقامی اور غیر ملکی ماہرین کا پینل کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ایف آئی اس ایوارڈ کےلئے ہر سال نامزدگیاں وصول کرتا ہے اور معیشت میں بہتری کےلئے نمایاں خدمات سرانجام دینے والے ان اداروں اور شخصیات کا انتخاب کیا جاتا ہے جنہوں نے تمام شراکت داروں کےلئے خدمات سرانجام دی ہوں۔ اس سال اس ایوارڈ کےلئے دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تمام سطح سے سرکاری اور غیر سرکاری پانچ سو کمپنیوں کی نامزدگیاں وصول کی گئی تھیں۔ قومی بچت نے ڈیجیٹل انوویشن اور تخلیق میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے جس پر قومی بچت کو سی ایف آئی ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔ قومی بچت کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ اپنا پیغام میگزینوں میں پرنٹ کرائے جو عالمی بینک سمیت دنیا کے بہترین بنکوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔








