وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس‘ نیشنل سیونگز کی کارکردگی اور اس سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت جمعرات کو ایک اجلاس میں نیشنل سیونگز کی کارکردگی اور اس سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ اور نیشنل سیونگز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ نیشنل سیونگز کے ڈائریکٹر جنرل ظفر مسعود نے اجلاس کو پچھلے ایک سال کے دوران نیشنل سیونگز کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔ …

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت جمعرات کو ایک اجلاس میں نیشنل سیونگز کی کارکردگی اور اس سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ اور نیشنل سیونگز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ نیشنل سیونگز کے ڈائریکٹر جنرل ظفر مسعود نے اجلاس کو پچھلے ایک سال کے دوران نیشنل سیونگز کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سیونگز کی طرف سے مالی معاونت کے فروغ کے اقدامات کو نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔ برطانیہ کے ممتاز سی ایف آئی میگزین نے نیشنل سیونگز کو فنانشل انکلوژن 2017ءکے فروغ کیلئے شاندار کارکردگی پر حال ہی میں ایوارڈ دیا ہے، یہ ایوارڈ پچھلے ایک سال کے دوران نیشنل سیونگز کی طرف سے دوتہائی شاخوں کو آن لائن نظام سے منسلک کرنے اور بینکاری کی صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کا اعتراف ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 40 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈ (رجسٹرڈ) کی کامیابی کے بعد ایک لاکھ روپے کے بانڈز کے اجراءکیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شہداءفیملیز ویلفیئر اکاﺅنٹ اور خصوصی افراد کیلئے بہبود سرٹیفکیٹس کا اجراءکیا جا رہا ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیز سیونگز سرٹیفکیٹس اور شرعی قوانین کے مطابق مصنوعات کا اجراءبھی زیر غور ہے۔

Leave a Reply