وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کا خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں پائیدار ترقی کیلئے براڈ بینڈ فیسلٹی کے معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب

دوردراز علاقوں میں براڈ بینڈ سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت موجودہ مالی سال کے دوران 12 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے،صارفین کی تعداد میں 56 ہزار کا اضافہ ہو جائے گا،وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کا خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں پائیدار ترقی کیلئے براڈ بینڈ فیسلٹی کے معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب یہ منصوبہ خیبرپختونخوا کی ترقی کیلئے معاون ثابت ہوگا،وزیر مملکت …

دوردراز علاقوں میں براڈ بینڈ سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت موجودہ مالی سال کے دوران 12 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے،صارفین کی تعداد میں 56 ہزار کا اضافہ ہو جائے گا،وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کا خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں پائیدار ترقی کیلئے براڈ بینڈ فیسلٹی کے معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب
یہ منصوبہ خیبرپختونخوا کی ترقی کیلئے معاون ثابت ہوگا،وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے مالیاتی اور ڈیجیٹل نظام کے حوالے سے حکومت کے ویژن کو پورا کرنے کیلئے آئندہ مالی سال تک تمام دوردراز علاقوں میں براڈ بینڈ سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بدھ کو خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں پائیدار ترقی کیلئے براڈ بینڈ فیسلٹی کے کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ مالی سال کے دوران 12 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے، جس سے صارفین کی تعداد میں 56 ہزار کا اضافہ ہو جائے گا۔ کنٹریکٹ پر یونیورسل سروس فنڈ اور ٹیلی نار پاکستان لمیٹڈ نے دستخط کئے۔ تقریب میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان اور وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بھی شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ایکنک نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قیام کیلئے 9.2 ارب روپے کی منظوری دی ہے تاکہ ملک میں موجود آئی ٹی کی بھرپور صلاحیت سے استفادہ کیا جاسکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply