وزیر داخلہ احسن اقبال سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی)وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی اور سیکورٹی تعاون سے متعلق امور زیر …
وزیر داخلہ احسن اقبال سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات

مزید خبریں
وزیر داخلہ احسن اقبال سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی)وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی اور سیکورٹی تعاون سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات اقتصادی تعاون کی بنیاد پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون باہمی روابط کو مضبوط کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں 10,000 میگاواٹ بجلی توانائی کے شعبہ میں شامل ہوئی ہے، رواں سال میں ہم 6 فیصد شرح نمو حاصل کرنے میں کامیا ب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 80 ملین کی آبادی متوسط طبقہ پر مشتمل ہے جو سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہے، ہمارے مستقبل کا دارومدار آئندہ نسلوں کی علمی ترقی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک مستقبل میں خطہ میں باہمی رابطہ کا ذریعہ ہو گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ روابط کو اقتصادی تعاون کی نئی جہتوں پر مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔ ملاقات میں سیکورٹی تعاون کو مزید تقویت دینے کےلئے کوششیں کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے سی پیک اور اقتصادی امور کے حوالہ سے وزیر داخلہ و منصوبہ بندی کی خدمات کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔








