وزیر داخلہ احسن اقبال کا انسداد دہشت گردی فورس کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرنے پر نقد انعام دہشت گردی کا خاتمہ ہماری قومی ترجیح ہے، انسداد دہشت گردی فورس کو جدید اسلحہ اور وسائل سے لیس کیا جائے، پروفیسر احسن اقبال اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی)وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے انسداد دہشت گردی فورس کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرنے پر …
وزیر داخلہ احسن اقبال کا انسداد دہشت گردی فورس کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرنے پر نقد انعام

مزید خبریں
وزیر داخلہ احسن اقبال کا انسداد دہشت گردی فورس کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرنے پر نقد انعام
دہشت گردی کا خاتمہ ہماری قومی ترجیح ہے، انسداد دہشت گردی فورس کو جدید اسلحہ اور وسائل سے لیس کیا جائے، پروفیسر احسن اقبال
اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی)وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے انسداد دہشت گردی فورس کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرنے پر نقد انعام دیا۔ بدھ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے انسداد دہشت گردی فورس کےلئے ساڑھے 4 لاکھ کی رقم ایس ایس پی سی ٹی ایف سید امین کے حوالے کی۔ رقم سی ٹی ایف کے ان جوانوں کی حوصلہ افزائی کےلئے دی جائے گی جنہوں نے وزیر داخلہ کے پولیس لائنز کے حالیہ دورہ کے دوران اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کاونٹر ٹیررازم فورس کے تشخص اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی فورس کو جدید اسلحہ اور وسائل سے لیس کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہماری قومی ترجیح ہے۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی فورس کو نئی گاڑیاں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے دستے کی استعداد 382 اہلکاروں پر مشتمل ہے، سی ٹی ایف کا پہلا دستہ ماہ رواں میں ڈیوٹیاں سنبھال لے گا۔








