وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے تیونس کے سفیر بورہن ایل کمیل کی ملاقات ، باہمی امور کے معاملات کو زیر غور لایا گیا

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے تیونس کے سفیر بورہن ایل کمیل نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں باہمی امور کے معاملات کو زیر غور لایا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ دوطرفہ امور میں بہتری کے لئے کام کریں گے، کاروباری سطح پر تعلقات کو …

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے تیونس کے سفیر بورہن ایل کمیل نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں باہمی امور کے معاملات کو زیر غور لایا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ دوطرفہ امور میں بہتری کے لئے کام کریں گے، کاروباری سطح پر تعلقات کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تیونس میں مذہبی اور ثقافتی معاملات میں مماثلت ہے، جسں حد تک ممکن ہوا تعاون یقینی بنائیں گے۔ تیونس کے سفیر نے وزیر داخلہ کو تیونس کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ باہمی امور کو کارآمد بنانے کے لئے معاہدے زیر غور ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعلقات کی بہتری سے دونوں ممالک مستفید ہو سکیں گے۔