اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے ہدایت کی ہے کہ تمام تھانے ہنگامی بنیادوں پر کمیونٹی سنٹر قائم کریں اور تھانے میں آنے والے ہر شہری کی فوری دادرسی کی جائے، اسلام آباد کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے پولیس کو عوام دوست ہونا پڑے گا۔ جمعرات کو وزیر داخلہ نے اسلام آباد کے مختلف تھانو ں کا اچانک دورہ کیا۔ …
وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی وفاقی دارالحکومت کے تھانوں کے اچانک دورہ کے دوران ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے ہدایت کی ہے کہ تمام تھانے ہنگامی بنیادوں پر کمیونٹی سنٹر قائم کریں اور تھانے میں آنے والے ہر شہری کی فوری دادرسی کی جائے، اسلام آباد کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے پولیس کو عوام دوست ہونا پڑے گا۔ جمعرات کو وزیر داخلہ نے اسلام آباد کے مختلف تھانو ں کا اچانک دورہ کیا۔ وزیر داخلہ تھانہ رمنا، تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ کوہسار گئے۔ احسن اقبال نے تھانوں کے رپورٹنگ روم کا جائزہ لیا اور روزنامچے چیک کیے۔ تھانوں کے رپورٹنگ روم کے عملے نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی ۔ وزیر داخلہ نے تھانوں میں موجود سائلین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ نے تھانہ رمنا کی نئی عمارت کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا۔








