وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات کو پوری دنیا میں حساس معاملہ سمجھا جاتا ہے، اس پر تماشا لگانا چاہئے نہ ہی سیاست کی جانی چاہئے، یہ معاملہ اب ختم ہو چکا، اس پر بیان بازی حیران کن اور پریشان کن ہے، اب ہمیں آگے بڑھنا چاہئے، ڈان لیکس کے معاملہ پر نہ کوئی تلخی …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات کو پوری دنیا میں حساس معاملہ سمجھا جاتا ہے، اس پر تماشا لگانا چاہئے نہ ہی سیاست کی جانی چاہئے، یہ معاملہ اب ختم ہو چکا، اس پر بیان بازی حیران کن اور پریشان کن ہے، اب ہمیں آگے بڑھنا چاہئے، ڈان لیکس کے معاملہ پر نہ کوئی تلخی تھی نہ ناراضگی، اختلاف رائے پروسیجرل تھا جو دور ہوگیا، سول ملٹری تناﺅ پیدا کرنا پاکستان دشمنوں کا ایجنڈا ہے، ہم آہنگی اور رابطوں کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈان لیکس کے حوالہ سے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈان لیکس اتنا بڑا مسئلہ نہیں تھا جتنا بنادیا گیا، حکومت کو کچھ چھپانا ہوتا تو پہلے ایک کمیٹی، پھر بڑا کمیشن نہ بنایا جاتا جس میں تمام سٹیک ہولڈرز موجود تھے یہ سب باعزت اور سینئر لوگ تھے، سول ملٹری تعلقات کا تماشا نہیں لگانا چاہئے، یہ حساس معاملہ ہے اور پوری دنیا میں اسے حساس نوعیت کا معاملہ سمجھا جاتا ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے اور نہ ہی کہیں ہوتی ہے، صرف پاکستان میں اس مسئلہ پر سیاست کی جاتی ہے، ملک اور عوام کو کئی مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے، ان پر بات ہونی چاہئے، سول ملٹری تعلقات کا تناظر سیاسی نہیں قومی ہے، اس حساس معاملہ پر نہ ہیجان انگیزی کی جائے نہ بلاوجہ جواز اظہار خیال اور ڈرامے بازی کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply