وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی اتوار کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ہونے والے آئل ٹینکر حادثہ پر گہرے دکھ، رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات کے مطابق زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف امدادی کاموں اور …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ہونے والے آئل ٹینکر حادثہ پر گہرے دکھ، رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات کے مطابق زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف امدادی کاموں اور ریسکیو سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور متاثرین کی ہر ممکن امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اتوار کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ایک بڑا اور المناک سانحہ ہے، اس سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری توجہ متاثرین کی جانیں بچانے پر ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں، فوج اور ریسکیو ادارے متاثرین کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات کے مطابق زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف امدادی کاموں اور ریسکیو سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور متاثرین کی ہر ممکن امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ سے سبق سیکھ کر نئے ایس او پیز بنانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک سانحات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچاﺅ کیلئے ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی پر تعلیمی، معلوماتی اور آگاہی پروگرام کا آغاز عید کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ آگے آئے اور عوام کی آگاہی کیلئے پروگراموں میں اپنا کردار ادا کرے۔

Leave a Reply