وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی اسلام آباد میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت،عبادت گزاروں پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے،پاکستان کے دشمن ملک میں تفرقہ بازی کی آگ بھڑکانے میں ناکام ہوں گے،مریم اورنگزیب اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد کے آئی ایٹ سیکٹر میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی اسلام آباد میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

مزید خبریں
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی اسلام آباد میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت،عبادت گزاروں پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے،پاکستان کے دشمن ملک میں تفرقہ بازی کی آگ بھڑکانے میں ناکام ہوں گے،مریم اورنگزیب
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد کے آئی ایٹ سیکٹر میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گزاروں پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے،پاکستان کے دشمن ملک میں تفرقہ بازی کی آگ بھڑکانے میں ناکام ہوں گے،وزیر مملکت نے کہا کہ پوری قوم یکجہتی اور اتحاد بین المسلمین کی قوت سے دشمن کی ہر گھناوَنی سازش کو ناکام بنائے گی،انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہے،وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے شہداء کے درجات کی بلندی، پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔








