وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی راولپنڈی آرٹس کونسل میں کیلی گرافی نمائش کے افتتاح اور محفل میلاد کی تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگو

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی راولپنڈی آرٹس کونسل میں کیلی گرافی نمائش کے افتتاح اور محفل میلاد کی تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگو راولپنڈی ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نے چار سال کے دوران دھرنوں ،احتجاج، بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کی سیاست کے باوجود ملک کو دہشت گردی سے …

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی راولپنڈی آرٹس کونسل میں کیلی گرافی نمائش کے افتتاح اور محفل میلاد کی تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نے چار سال کے دوران دھرنوں ،احتجاج، بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کی سیاست کے باوجود ملک کو دہشت گردی سے پاک اور توانائی بحران پر قابو پانے سمیت ہر شعبے میں ترقی کے ذریعے وہ کر دکھایا جو 66 سال میں بھی کوئی نہیں کرسکا ، موجود ہ حکومت نے ربیع الاول کے مبارک مہینے میں پاکستان کو لوڈ شیڈنگ سے پاک کرنے کا اعلان کر کے پوری قوم کا دل خوش کر دیا ہے، سازشیں کرنے والوں کو عوام 2018ءکے عام انتخابات میں ووٹ کے ذریعے لگام ڈالیں گے،محمد نواز شریف نے آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کیا جبکہ اصل جھوٹا اور چور عدالتوں سے بھاگ رہا ہے ، مسلسل ساڑھے چار سال ملک کی ترقی میں رکاوٹ بننے، پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کو گالی دینے والے اور اعلیٰ عدالتوں سے مفرور شخص سے جواب کون اور کس دن مانگے گا، پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سمیت اہم قانون سازی،آئینی ترامیم سمیت جب جب پارلیمنٹ کو ضرورت پڑی تو عمران خان پارلیمنٹ سے غائب پائے گئے،عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت ،اپنے وزراءاور درخت لگانے کے منصوبے میں کرپشن چھپانے کے لئے احتساب کمیشن کو ہی تالہ لگا دیا ، 4سال سے میٹرو بس کو جنگلا بس کہہ کر تنقید کرنے والے عمران خان کے پی کے میں میٹرو بس چلانے کے اعلان کے بعد بھی آج تک اسی میٹرو بس کا جنگلہ تک نہیں بنا سکے، کے پی کے میں موبائل جسٹس وہیکل کے ٹائربھی پنکچر ہو چکے ہیں۔ وہ منگل کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں کیلی گرافی نمائش کے افتتاح اور محفل میلاد کی تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔

Leave a Reply