اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط ثقافتی ورثہ کا حامل ہے اور موجودہ جمہوری حکومت اسے اجاگر کرنے اور دنیا سے روشناس کرانے اور اس کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی، موجودہ حکومت فلم اور ثقافتی ورثہ کی بحالی کیلئے کوشاں ہے، فلموں کے ذریعے کسی بھی …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جاپان کے میڈیا وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط ثقافتی ورثہ کا حامل ہے اور موجودہ جمہوری حکومت اسے اجاگر کرنے اور دنیا سے روشناس کرانے اور اس کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی، موجودہ حکومت فلم اور ثقافتی ورثہ کی بحالی کیلئے کوشاں ہے، فلموں کے ذریعے کسی بھی قوم کی اقدار و روایات کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جا سکتا ہے، پاکستانی قوم ترقی اور خوشحالی کیلئے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے بزدلانہ حملوں کے ذریعے پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، پاکستان میں آج جمہوریت ہے جس میں میڈیا کو بے مثال آزادی حاصل ہے اور سول سوسائٹی فعال اور متحرک ہے، حکومت اظہار رائے کی آزادی کے بنیادی حق پر یقینی رکھتی ہے اور پاکستان میں آزاد اور ذمہ دار میڈیا کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کرے گی۔ وہ جاپان کے میڈیا وفد سے گفتگو کر رہی تھیں جس نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت نے پاکستان کے ثقافتی تنوع کے ذریعے ملک کا تشخص اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم فنانس فنڈ، ڈائریکٹوریٹ آف فلمز اینڈ فلم اکیڈمی کے قیام اور ٹیکسوں میں مختلف رعایتوں کے ذریعے ملک میں فلموں کی تیاری اور ان کی نمائش کے حوالہ سے پالیسی کی تیاری کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ بھی قائم کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے ملک کے چاروں صوبوں کے مستحق آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر حکومت تکنیکی جدت، ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ کے ذریعے پاکستان ٹیلی ویژن کو جدید ادارہ بناتے ہوئے اس کا شاندار ماضی بحال کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔








