وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ پولیس کے جوانوں کی بہادری ، جرات اور فرائض کی انجام دہی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ پولیس کے جوانوں کی بہادری ، جرات اور فرائض کی انجام دہی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مادر وطن کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم اور شہداءکی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا تابناک باب ہیں۔وزیر مملکت نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی، شہداءکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی۔

Leave a Reply