وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اسلام آباد کے رمضان بازار کا دورہ، قیمتوں پر سمجھوتہ نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے جی سکس آبپارہ میں قائم رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے سٹالز کا معائنہ کیا اور خریداروں سے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔طلال چوہدری نے واضح کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اشیاء کی قیمتوں پر خود نظر رکھتے …

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے جی سکس آبپارہ میں قائم رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے سٹالز کا معائنہ کیا اور خریداروں سے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔طلال چوہدری نے واضح کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اشیاء کی قیمتوں پر خود نظر رکھتے ہیں اور قیمتوں میں معمولی اضافہ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے انتظامیہ کو صفائی اور سکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی ریلیف میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ اس موقع پر خریداروں نے حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا تاہم پھلوں کی بڑھتی قیمتوں پر تحفظات بھی سامنے آئے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے وزیر مملکت کو بازار کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 

مزید خبریں