وزیر مملکت برائے کیڈڈاکٹر طارق فضل چودھری کی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں اور ججز کے خلاف نہیں، ہم یہ تحفظات رکھتے ہیں کہ کیس پاناما کا تھا اور فیصلہ اقامہ پر دیا گیا ہے اس لئے ہم نے نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے جو کہ ہمارا حق ہے، عدالتی فیصلہ پر تحفظات ہوتے ہیں تب ہی تو اپیل کے …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں اور ججز کے خلاف نہیں، ہم یہ تحفظات رکھتے ہیں کہ کیس پاناما کا تھا اور فیصلہ اقامہ پر دیا گیا ہے اس لئے ہم نے نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے جو کہ ہمارا حق ہے، عدالتی فیصلہ پر تحفظات ہوتے ہیں تب ہی تو اپیل کے لئے دوسری عدالت جانا پڑتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ نیب میں مقدمہ چلانے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے،آئین میں جو حق ہر پاکستانی کو حاصل ہیں وہ میاں نواز شریف کو نہیں دیا گیا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی ہمیشہ جوش سے نہیں ہوش سے بنائی جاتی ہے اس حوالے سے تمام فریقین مل بیٹھ کر مشترکہ حکمت عملی بناتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی صورت کسی اور کی جنگ نہیں لڑنا چاہتا۔

Leave a Reply