اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے شیخ انصر عزیز کو وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کا چیئرمین بننے پر مبارکباد دی۔ بدھ کو ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میئر آفس کادورہ کیا اور سی ڈی اے کے چیئرمین کا چارج سنبھالنے پر شیخ انصر عزیز کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی شیخ انصر عزیز کو سی ڈی اے کا چیئرمین بننے پرمبارکباد دی
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے شیخ انصر عزیز کو وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کا چیئرمین بننے پر مبارکباد دی۔ بدھ کو ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میئر آفس کادورہ کیا اور سی ڈی اے کے چیئرمین کا چارج سنبھالنے پر شیخ انصر عزیز کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی ترقی کیلئے ٹیم مکمل ہو گئی ہے۔ اپنی قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مقامی قیادت کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔








