وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جب سے پاکستان مسلم لیگ ن نے اقتدار سنبھالا ہے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ …

اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جب سے پاکستان مسلم لیگ ن نے اقتدار سنبھالا ہے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادرو مسلح افواج دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے کامیابی سے جنگ لڑ رہی ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج بھی حاصل ہو رہے ہیں، وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے پاکستان میں مختلف شعبوں کو نقصان پہنچایا لیکن دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف شروع کیے گئے حالیہ کامیاب آپریشن کی وجہ سے دہشت گردی و انتہا پسندی میں نمایاں کمی ہوئی ہے، دہشت گردی و انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب میں بھی مختلف آپریشنز کیے گئے ہیں

Leave a Reply