وزیر مملکت بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا کا نیشنل پریس کلب کے باہر میڈیا کیمپ میں شرکاءسے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے صحافی برادری کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ‘موجودہ حکومت نے پہلے بھی مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لئے مثبت کوششیں کی ہیں ‘میڈیا کے لئے کوڈ آف کنڈیکٹ بھی موجودہ حکومت نے ہی بنایا ہے اس پر عمل کرنا میڈیا ہاﺅسز کی ذمہ داری ہے ۔ وہ پیر …

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے صحافی برادری کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ‘موجودہ حکومت نے پہلے بھی مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لئے مثبت کوششیں کی ہیں ‘میڈیا کے لئے کوڈ آف کنڈیکٹ بھی موجودہ حکومت نے ہی بنایا ہے اس پر عمل کرنا میڈیا ہاﺅسز کی ذمہ داری ہے ۔ وہ پیر کو نیشنل پریس کلب کے باہر میڈیا کیمپ میں شرکاءسے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کیمپ کے دورہ کا مقصد یہ ہے کہ حکومت میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے ‘ماضی میں بھی جب ایسے حالات پیدا ہوئے تو حکومت نے پیمرا کے کوڈ آف کنڈیکٹ بنائے تاکہ مستقل بنیادوں پر مسائل کا حل ہو ۔انہوں نے کہا کہ 25نومبر کو میڈیا پر تشدد ‘گھیراﺅ جلاﺅ دکھانے سے ملک بھر میں آگ لگ رہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد ذات سے بلند ہوتے ہیں ‘حکومت نے میڈیا کو پانچواں ستون قرار دے رکھا ہے ۔

Leave a Reply