وزیر مملکت طلال چوہدری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

فیصل آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کے تحت چھٹے مرحلے کے تحت ضلع کے مختلف دیہی علاقوں میں 63 کروڑ 66 لاکھ روپے کی لاگت سے اہم سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی تین سکیمیں مکمل کی جائیں گی جبکہ پانچویں مرحلے میں 95 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی چار سکیموں …

فیصل آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کے تحت چھٹے مرحلے کے تحت ضلع کے مختلف دیہی علاقوں میں 63 کروڑ 66 لاکھ روپے کی لاگت سے اہم سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی تین سکیمیں مکمل کی جائیں گی جبکہ پانچویں مرحلے میں 95 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی چار سکیموں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی جو ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام پر عملدرآمد کی رفتار کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے اس پروگرام کے تحت سڑکوں کی نئی اور بحالی کی سکیموں کی تفصیلات اور ان پر عملدرآمد کے سلسلے میں طے شدہ گائیڈ لائنز کے بارے میں بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد سعید ‘ ایکسئین روڈز رانا عمیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے

Leave a Reply