اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی (آج) ہفتہ کو فیصل آباد میں فیسکو کے نو تعمیر شدہ 132 کے وی سٹیم پاور گرڈسٹیشن کا افتتاح کر یں گے۔ یہ گرڈ سٹیشن فیسکو نے اپنے وسائل سے ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا ہے، اس گرڈ کے بننے سے 132 اور 66 کے وی اولڈ تھرمل گرڈ سٹیشن ،132کے وی …
وزیر مملکت عابد شیر علی آج فیصل آباد میں 132 کے وی سٹیم پاور گرڈ سٹیشن کا افتتاح کر یں گے
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی (آج) ہفتہ کو فیصل آباد میں فیسکو کے نو تعمیر شدہ 132 کے وی سٹیم پاور گرڈسٹیشن کا افتتاح کر یں گے۔ یہ گرڈ سٹیشن فیسکو نے اپنے وسائل سے ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا ہے، اس گرڈ کے بننے سے 132 اور 66 کے وی اولڈ تھرمل گرڈ سٹیشن ،132کے وی نشاط آباد گرڈ سٹیشنوں کو ریلیف ملا ہے۔ ٹیکنیکل اور ڈسٹری بیوشن لاسز میں کمی آئی ہے۔ گرڈسٹیشن کی تعمیر پر تقریباً 27 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔









