وزیر مملکت ماروی میمن کا گوادر کا دورہ ، بلوچستان کی ترقی کیلئے وزیر اعظم کے وسیلہ تعلیم پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے جمعرات کو گوادر کا دورہ کیا اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بلوچستان کی ترقی کیلئے اعلان کئے گئے اپ لفٹ پیکج کے حوالے سے وسیلہ تعلیم پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اعلان کئے جانے والے نئے دس سالہ ترقیاتی پیکج کے تحت ، بلوچستان کی تمام یونین کونسلوں …

اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے جمعرات کو گوادر کا دورہ کیا اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بلوچستان کی ترقی کیلئے اعلان کئے گئے اپ لفٹ پیکج کے حوالے سے وسیلہ تعلیم پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اعلان کئے جانے والے نئے دس سالہ ترقیاتی پیکج کے تحت ، بلوچستان کی تمام یونین کونسلوں کو تعلیم ، بجلی، پانی ، گیس اور صحت کی سہولیات میسر آئیں گی۔ منصوبے کا پچاس فیصد فنڈ وفاقی حکومت مہیا کرے گی جبکہ باقی ماندہ اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ دورے کے دوران، چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے بی آئی ایس پی وسیلہ تعلیم کے تحت پرائمری سکولوں میں اندراج طالب علموں سے گفتگو کی اور بی آئی ایس پی بینیفشری کمیٹی بی بی سی اور معززین علاقہ سے ملاقاتین کیں۔ ملک بھر میں 60,000بی بی سی ہیں اور ہر کمیٹی 25سے 30خواتین پر مشتمل ہے۔ بی آئی ایس پی اس پلیٹ فارم کو مستحقین میںتعلیم، غذائیت، بنیادی حساب کتاب اور اسلام میں خواتین کو دیئے گئے حقوق کی آگاہی فراہم کرنے کیلئے استعمال کرتا ہے۔ بلوچستان میں 2018جبکہ گوادر میں 451بی بی سی موجود ہیں۔ وسیلہ تعلیم اقدام کے تحت بی آئی ایس پی مستحق گھرانوں کے 5-12سال کی عمر کے بچوں کا پرائمری سکولوں میں اندراج کرتا ہے۔

Leave a Reply