وزیر مملکت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات کا بہائی کمیونٹی کے مذہبی تہوار عید رضوان کے موقع پر تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات نے بہائی کمیونٹی کو عید رضوان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس ملک کی سلامتی اور اسے بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام جمعہ کو یہاں پاکستان نیشنل کونسل آف …

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات نے بہائی کمیونٹی کو عید رضوان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس ملک کی سلامتی اور اسے بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام جمعہ کو یہاں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقدہ بہائی کمیونٹی کے مذہبی تہوار عید رضوان کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ میں اپنی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے بہائی کمیونٹی کو ان کے مذہبی تہوار کی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادیان امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہائی کمیونٹی کے روحانی پیشوا کی دو صدسالہ تقریبات بھی اسی سال منعقد ہونے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سے درخواست کروں گا کہ بہائی کمیونٹی کے اس دن کی تقریب کو ایوان صدر میں منعقد کیا جائے۔

Leave a Reply