اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) ملک کے اہم ترین سماجی تحفظ پروگرام اور 27 ملین گھرانوں کے قیمتی ڈیٹا کا حامل پروگرام ہونے کے ناطے بی آئی ایس پی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دیگر ترقیاتی اداروں کی تحقیق، پالیسی سازی اور ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی کیلئے بی آئی ایس پی کا ڈیٹا استعمال کرنے میں رہنمائی کرے۔ ان خیالات کا اظہار …
وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) ملک کے اہم ترین سماجی تحفظ پروگرام اور 27 ملین گھرانوں کے قیمتی ڈیٹا کا حامل پروگرام ہونے کے ناطے بی آئی ایس پی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دیگر ترقیاتی اداروں کی تحقیق، پالیسی سازی اور ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی کیلئے بی آئی ایس پی کا ڈیٹا استعمال کرنے میں رہنمائی کرے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام کانفرنس کے سیشن ”لیو نو ون بی ہائنڈ“ سے خطاب کے دوران کیا۔ اپنے ابتدائیہ کلمات میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ 2008ءمیں بی آئی ایس پی کے آغاز سے لے کر اب تک ، بی آئی ایس پی کا مقصد وہی ہے کہ سائنسی طریقہ کار کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک بھر کے دیہاتی اور شہری آبادی سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصا خواتین، بچوں، عمر رسیدہ افراد، معذوروں، بیواﺅں، ناخواندہ اور غذائی قلت کے شکار افراد کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے 2010-11ءسروے کی بنیاد پر سال 2015ءمیں ضلعی بنیادوں پر آبادی کی معلومات پر مبنی ڈیموگرافک ڈائریکٹری تشکیل دی گئی۔








