اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے انسداد کرپشن مہم کے تحت منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے نیا نظام تجویز کر دیا ہے، مرکزی بینک کو افراط زر کو قابو میں رکھنے کے لئے مانیٹری پالیسی بنانے کے لئے وسیع تر خود محتار دی جاری ہے۔ منگل کو وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں مالی سال2019-20ءکا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا …
وفاقی حکومت نے انسداد کرپشن مہم کے تحت منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے نیا نظام تجویز کر دیا ہے، حماد اظہر
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے انسداد کرپشن مہم کے تحت منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے نیا نظام تجویز کر دیا ہے، مرکزی بینک کو افراط زر کو قابو میں رکھنے کے لئے مانیٹری پالیسی بنانے کے لئے وسیع تر خود محتار دی جاری ہے۔ منگل کو وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں مالی سال2019-20ءکا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ ایک لعنت ہے جس سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے اور معیشت کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے نیا نظام تجویز کیا جا رہا ہے، مرکزی بینک کو افراط زر کو قابو میں رکھنے کے لیے مانیٹری پالیسی بنانے کے لیے وسیع تر خودمختاری دی جار رہی ہے۔









