اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالضحیٰ کے پیش نظر 28 اگست کو تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اس حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔ یہ فیصلہ ملازمین کو قربانی کرنے اور عید کی خوشیاں منانے میں سہولت دینے کے لئے کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ …
وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کو 28 اگست کو تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالضحیٰ کے پیش نظر 28 اگست کو تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اس حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔ یہ فیصلہ ملازمین کو قربانی کرنے اور عید کی خوشیاں منانے میں سہولت دینے کے لئے کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عید تعطیلات سے پہلے 28 اگست کو وفاقی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔








