وفاقی دارالحکومت کی مستقل حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے انسداد فسادات فورس قائم کی جائے گی،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی مستقل حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک انسداد فسادات فورس قائم کی جائے گی۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد کی مستقل حفاظت اور سلامتی کے لیے بنائی جانے والی اس فورس میں 2 …

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی مستقل حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک انسداد فسادات فورس قائم کی جائے گی۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد کی مستقل حفاظت اور سلامتی کے لیے بنائی جانے والی اس فورس میں 2 ہزار پولیس اہلکار شامل ہونگے جو دارالحکومت کی فول پروف سیکیورٹی کے ذمہ دار ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ 12ربیع ا لاول کے بعد علماءو مشائخ کا ایک اجلاس بلایا جائے گا اور مستقبل میں دھرنوں اور احتجاج جیسے واقعات سے بچنے کے لیے حکمت عملی تیار کریں گے۔ فیض آباد انٹرچینج پر ہونے والے دھرنے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات نے ملک کی بری تصویر پیش کی۔ موجودہ حکومت اگلے چند ماہ میں پاکستان کے امیج کو بہتر بنائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سول و عسکری قیادت نے کامیابی کے ساتھ دھرنا مظاہرین کے مسئلے کا حل کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا مظاہرین کے ساتھ معاہدہ ملکی قانون کے مطابق کیا گیا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ختم نبوت کی محافظ ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذید افراتفری سے بچنے کے لیے فیض آباد انٹرچینج دھرنے کا خاتمہ ضروری تھا۔

Leave a Reply