اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) سیکرٹری وزارت تجارت یونس ڈھاگہ نے ادارہ برائے تخلیقی ملکیتی حقوق (آئی پی او) کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، آئی پی او وزارت تجارت کے تحت کام کرنے والا ادارہ ہے۔ وفاقی سیکرٹری یونس ڈھاگہ نے آئی پی او کا دورہ کیا۔ انہیں ادارہ کے کام کے حوالہ سے اور درپیش مسائل …
وفاقی سیکرٹری وزارت تجارت یونس ڈھاگہ کا آئی پی او کا دورہ، ادارہ کے کام اور درپیش مسائل بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) سیکرٹری وزارت تجارت یونس ڈھاگہ نے ادارہ برائے تخلیقی ملکیتی حقوق (آئی پی او) کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، آئی پی او وزارت تجارت کے تحت کام کرنے والا ادارہ ہے۔ وفاقی سیکرٹری یونس ڈھاگہ نے آئی پی او کا دورہ کیا۔ انہیں ادارہ کے کام کے حوالہ سے اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آئی پی او محمد عرفان تارڑ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد نصیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ سیکرٹری تجارت کو بتایا گیا کہ آئی پی او کے دفاتر دو مختلف عمارتوں میں کام کر رہے ہیں، ایک عمارت کرائے پر ہے جبکہ دوسری وزارت تجارت کی ملکیت ہے۔ اس موقع پر یہ کہا گیا کہ آئی پی او کے دونوں دفاتر کو جلد ایک ہی عمارت میں منتقل کر دیا جائے گا جو کہ خالی پڑی ہوئی ہے۔








