لاہور۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ قائد اعظم کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود …
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات،بہنوئی کے انتقال پر تعزیت کی

مزید خبریں
لاہور۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ قائد اعظم کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سےآگاہ کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک بھر میں سکیورٹی کے لیے کئے گئے اقدامات پر وزارت داخلہ کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور مسلم لیگی رہنما چوہدری شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔








