اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے جمعہ کو ٹیکسٹائل اور اپیرل برآمد کنندگان نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ملاقات میں صنعتکاروں نے ٹیکسز، مہنگی بجلی اور گیس پر تحفظات کا اظہار کیا۔ وفد نے وفاقی وزیر تجارت سے کہا کہ ریفنڈز میں تاخیر سے برآمد کنندگان کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ …
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سےٹیکسٹائل اور اپیرل برآمد کنندگان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے جمعہ کو ٹیکسٹائل اور اپیرل برآمد کنندگان نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ملاقات میں صنعتکاروں نے ٹیکسز، مہنگی بجلی اور گیس پر تحفظات کا اظہار کیا۔ وفد نے وفاقی وزیر تجارت سے کہا کہ ریفنڈز میں تاخیر سے برآمد کنندگان کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے ایکسپورٹ فسیلیٹیشن سکیم میں مسائل کے حل کیلئے تکنیکی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز پیش کی ۔
جام کمال خان نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر پاکستان کی برآمدات کی ریڑھ کی ہڈی ہے،حکومت برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پالیسیوں میں استحکام اور مسابقت بڑھانا حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیرِ تجارت نے وفد کو نئی منڈیوں کی تلاش اور ہائی ویلیو مصنوعات پر توجہ دینے کی ہدایت کی ۔ جام کمال نے کہا کہ حکومت اور صنعت کے درمیان مسلسل مشاورت جاری رکھی جائے گی ،مشترکہ حکمتِ عملی سے ہی قومی برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔








