اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل)کے ریکٹر شاہد محمود کیانی سے ملاقات کی جس دوران مارگلہ ریلوے سٹیشن کے پوٹینشل اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ وزیرِ ریلوے نے کہا کہ مستقبل میں مارگلہ سٹیشن کی اہمیت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جہاں جدید طرز کے ماڈل ریسٹورنٹس، …
وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی ریکٹر نمل شاہد محمود کیانی سے ملاقات، مارگلہ ریلوے سٹیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل)کے ریکٹر شاہد محمود کیانی سے ملاقات کی جس دوران مارگلہ ریلوے سٹیشن کے پوٹینشل اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
وزیرِ ریلوے نے کہا کہ مستقبل میں مارگلہ سٹیشن کی اہمیت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جہاں جدید طرز کے ماڈل ریسٹورنٹس، تزئین و آرائش اور عوامی سہولتوں کے قیام کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف عوام بلکہ نمل کے طلبہ بھی مستفید ہوں گے۔
ریکٹر نمل شاہد محمود کیانی نے ریلوے میں جاری اصلاحات پر وزیرِ ریلوے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مارگلہ سٹیشن پر ماڈل فوڈ سٹریٹ کا قیام طلبہ اور قریبی آبادی کے لیے مثبت اور حوصلہ افزا اقدام ہوگا۔








