اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نے کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا عزم کر رکھا ہے اور ہمارا یہ یقین ہے کہ مسئلہ کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں کشمیری …
وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا کشمیری میڈیا کے وفد کے ساتھ ملاقات میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نے کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا عزم کر رکھا ہے اور ہمارا یہ یقین ہے کہ مسئلہ کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں کشمیری میڈیا کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔ سینیٹر پرویز رشید نے معصوم کشمیریوں پر بھارتی افواج کے وحشیانہ مظالم کو بربریت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی دہشت گرد کارروائیاں کشمیریوں کی آزادی کے منصفانہ نصب العین اور ان کے حق خود ارادیت کی آواز کو نہیں دبا سکتیں۔انہوں نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے عزم کا بھی اظہار کیا جن پر بھارتی افواج مظالم ڈھا رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی افواج کی جانب سے ہونے والے مظالم بالخصوص مقبوضہ کشمیر کے معصوم بچوں، نوجوانوں اور خواتین پر چھروں سے فائرنگ کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت کیلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔








