وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدر ی فواد حسین کا غیر ملکی سفراءکے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدر ی فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک اور ہمسایوں سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان نے ہر مرحلے پر ایک ذمہ دار، تحمل مزاج اور سنجیدہ ریاست کا کردار ادا کیا،پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں اپنی خود مختاری اور دفاع کا فرض نبھایا۔وہ بدھ …

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدر ی فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک اور ہمسایوں سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان نے ہر مرحلے پر ایک ذمہ دار، تحمل مزاج اور سنجیدہ ریاست کا کردار ادا کیا،پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں اپنی خود مختاری اور دفاع کا فرض نبھایا۔وہ بدھ کو غیر ملکی سفراءکے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کر رہے رہے تھے ۔استقبالیے میں یورپین یونین اور دیگرممالک کے سفراءاورگورنر سندھ عمران اسماعیل نے شرکت کی ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت چوہدری فواد حسین نے سفراءکو جنوبی ایشیاءمیں بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی کشیدگی سے متعلقہ حقائق سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لازوال قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کی حمایت اور قومی مفاد میں مثالی پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جان گئی ہے کہ جنوبی ایشیاء میں امن پسند کون ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کے فروغ کا سہرا وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت کے سر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ثقافتی ورثہ کا امین ، ایک خوبصورت ملک اوردنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لئے پر کشش منزل ہے۔انہوں نے کہا کہ معدوم ہوتے آلات موسیقی کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے ملکی ثقافت کے فروغ اور قومی تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر پاکستان کے عظیم قومی ورثے اور ثقافت کے مظاہر بھی پیش کئے گئے۔

Leave a Reply