اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے مسلم لیگ (ن) چارسدہ کے نائب صدر بابر خان عمرزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ بابر خان عمرزئی پارٹی کے ایک مخلص، فعال اور باصلاحیت رہنما تھے جن کی اچانک وفات سے نہ صرف مسلم لیگ (ن) بلکہ …
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا بابر خان عمرزئی کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے مسلم لیگ (ن) چارسدہ کے نائب صدر بابر خان عمرزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ بابر خان عمرزئی پارٹی کے ایک مخلص، فعال اور باصلاحیت رہنما تھے جن کی اچانک وفات سے نہ صرف مسلم لیگ (ن) بلکہ پوری تنظیم کو ایک ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر خان عمرزئی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انجینئر امیر مقام نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔واضح رہے کہ بابر خان عمرزئی گلیات، ایبٹ آباد میں گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگئے تھے۔








