وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر

وعدوں کی تکمیل محمد نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا ایک بڑا اثاثہ ہے اور یہی اثاثہ2018ءکے انتخابات میں بھرپور کامیابی کا سبب بنے گا، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وعدوں کی تکمیل محمد نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) …

وعدوں کی تکمیل محمد نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا ایک بڑا اثاثہ ہے اور یہی اثاثہ2018ءکے انتخابات میں بھرپور کامیابی کا سبب بنے گا، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وعدوں کی تکمیل محمد نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا ایک بڑا اثاثہ ہے اور یہی اثاثہ محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی 2018ءکے انتخابات میں بھرپور کامیابی کا سبب بنے گا۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں محمد نواز شریف نے پاکستان کی عوام سے تین بڑے وعدے کئے تھے جن میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ، توانائی بحران پر قابو اور معاشی ترقی شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج فاٹا، بلوچستان اور کراچی سمیت پاکستان کے تمام دور افتادہ علاقوں پر حکومت کی مکمل رٹ قائم کر کے وہاں سے شرپسند عناصر کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ 2013ءسے قبل وہ علاقے جو نوگو ایریاز بن چکے تھے، آج وہ محمد نواز شریف کے وژن، حکومت کی بہترین حکمت عملی اور سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کے باعث امن کا گہوارہ بن چکے ہیں اور بچے کھچے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لئے آپریشن رد الفساد کی صورت میں بھرپور کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کے ضمن میں حکومت کی جانب سے ملک بھر سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے جس کا تمام تر کریڈٹ محمد نواز شریف کی باصلاحیت قیادت کو جاتا ہے۔

Leave a Reply