وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ سے چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر یو یی کی ملاقات، یوتھ ایکسچینج پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ سے چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر یو یی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے چینی ثقافتی قونصلر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان طویل مدتی برادرانہ تعلقات ہیں۔ ملاقات میں یوتھ ایکسچینج پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا جس …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ سے چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر یو یی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے چینی ثقافتی قونصلر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان طویل مدتی برادرانہ تعلقات ہیں۔ ملاقات میں یوتھ ایکسچینج پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے تحت 100 پاکستانی نوجوانوں نے گزشتہ سال چین کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت اب چین کی باری ہے کہ وہ اپنے نوجوانوں کو پاکستان کے دورہ پر روانہ کرے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چین اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان میں ہونے والے مقابلوں بالخصوص بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں شرکت کےلئے بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کےلئے اسلام آباد میں پاک چائنہ سینٹر اور کراچی میں پرفارمنگ آرٹس کی نیشنل اکیڈمی میں چین اور پاکستان کے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply