اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عبّاس بپّی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کواشیائے خوردونوش اور ان کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ …
وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عبّاس بپّی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عبّاس بپّی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کواشیائے خوردونوش اور ان کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ صوبہ بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں امدادی کاموں کے لیے پاکستان بیت المال کے فرض شناس اور محنتی ملازمین پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور انہیں ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ ہر متاثرہ خاندان تک پہنچ کر ان کی امداد کو ممکن بنائیں ۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال نے بتایا کہ وہ تمام امدادی امور کی نگرانی خود کر رہے ہیں اور صوبہ بلوچستان کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ملاقات کے دوران بلوچستان کی تربت یونیورسٹی کے 50مستحق طالب علموں کو پاکستان بیت المال کی طرف سے تعلیمی وظائف جاری کرنے اور بلوچستان کے قحط زدہ اور سیلاب زدگان کے لیے ایک ہزار راشن بیگ تقسیم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے ایم ڈی پاکستان بیت المال کی طرف سے ملک کے محروم طبقات کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سے غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ سیلاب جیسی قدرتی آفت میں بھی ادارے کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔








