اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیاست میں اناڑی ہیں، اب انہیں آرام کی ضرورت ہے، فرد جرم عائد ہونے کے بعد نیب ٹیم کون سے ثبوت تلاش کرنے کے لئے لندن گئی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے …
وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیاست میں اناڑی ہیں، اب انہیں آرام کی ضرورت ہے، فرد جرم عائد ہونے کے بعد نیب ٹیم کون سے ثبوت تلاش کرنے کے لئے لندن گئی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت میں اعترافی بیان جمع کرا دیا ہے جو کہ تمام اخباروں میں چھپا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے اعترافی بیان پر دستخط ہیں اگر وہ نااہل ہو جاتے ہیں تو 2018ءکے انتخابات میں ان کا کیا بنے گا اسی لئے وہ حیلے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج نیب کے چیئرمین کو کیا ضرورت پڑی تھی یہ کہیں کہ نیب سیاسی نہیں ہے، ادھر فرد جرم عائد ہو گئی ہے اور نیب والے لندن میں ثبوت تلاش کرنے گئے ہوئے ہیں۔ دانیال عزیر نے کہا کہ عمران خان نے کافی دیر تک کرکٹ کا میدان گرمایا ہے وہ سیاست میں اناڑی ہیں، اب انہیں ریسٹ کرنا چاہیئے۔








